کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 8.72 پوائنٹس کی کمی سے 32816.31 پوائنٹس پر بند

جمعرات 31 دسمبر 2015 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 8.72 پوائنٹس کی کمی سے 32816.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں ملاجلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 8.72 پوائنٹس کی کمی سے 32816.31 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 40.23 پوائنٹس کی مندی سے 19282.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دریں اثناء کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں 56.12 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 134.68 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 7.58 پوائنٹس کے اضافہ سے 15384.98 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 104.21 پوائنٹس کی کمی سے 11939.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 2.21 پوائنٹس کی مندی سے 15472.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 163 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 53.05 روپے کے اضافہ سے 1114.19 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان کے حصص کی سودے بھی 50 روپے کی تیزی سے 7800 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور شپہائر فائبر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 250 روپے کی مندی سے 5950 روپے اور شپہائر فائبر کے حصص کی قیمت بھی 37.05 روپے کی کمی سے 703.95 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار غریب وال سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 69 لاکھ 33 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 44.40 روپے سے شروع ہو کر 47.45 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 46 لاکھ 86 ہزار حصص کی قیمت 61.45 روپے سے شروع ہو کر 62.54 روپے ہو گئی۔

مجموعی طور پر 9 کروڑ 96 لاکھ 32 ہزار 990 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 57 کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار 504 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 30 ارب 20 کروڑ 14 لاکھ 37 ہزار 789 روپے سے کم ہو کر 69 کھرب 47 ارب 35 کروڑ 79 لاکھ 7 ہزار 967 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 125 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 26 لاکھ 26 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں