ہماری سیاست اصولی ،ایمانداری اور دیانتداری پر مشتمل ہیں،پارٹی میں کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی عمل کی گنجائش نہیں
عوامی نیشنل پارٹی )ولی( کے سیکریٹری جنرل قاسم جان کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 31 دسمبر 2015 21:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی ولی ضلع کورنگی کے آرگنائزنگ کمیٹی اور کارکنوں کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز سندھ کے سیکریٹری جنرل قاسم جان کی سربراہی میں مہران ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے لیے اتفاق رائے سے بشیر احمد کو ضلعی صدر ،افسر خان سینئر نائب ،مجیب الرحمن نائب صدر،شمش الرحمن جنرل سیکریٹری ،شوکت خان ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،روزی دین جوائنٹ سیکریٹری ،انذرگل فنانس سیکریٹری ،سکندر خان سالار اور شمشیر خان کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاسم جان نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست اصولی ،ایمانداری اور دیانتداری پر مشتمل ہیں اس لیے ساتھیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے کردار کا خاص خیال رکھیں اور باچا خان وولی خان کی تحریک کو نظریاتی بنیادوں پر منظم کریں کیونکہ پارٹی میں کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی اور غیر سیاسی عمل کی گنجائش نہیں ہے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ جو جماعتیں اپنے آئین ومنشور اور اصولوں پر عمل نہیں کرتی ان سے یہ توقع کیونکر کی جائے کہ وہ اقتدار میں آکر انصاف کا بول بالا کریں گی، انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی ولی کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی آئین سے تمام آمرانہ ترجیحات ختم کرکے پارٹی آئین کو اپنی اصل شکل میں بحال کردیاہے اور پارٹی آئین فیصلوں کا اختیار نیچے سے لیکر اوپر ی سطح تک یکساں مرتب کردیا ہے اس لیے اب ادنی کارکن سے لے کر مرکزی عہدیدار پارٹی آئین کا پابند ہے ،سیکریٹری جنرل نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل شروع کریں ،پاک چین کاریڈور کے حوالے سے قاسم جان نے کہا کہ پختون سمجھتے ہیں کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہو ،اس لیے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پختون اپنے خلاف کسی بھی سازش کو قبول نہیں کریں گے ۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ی* اینگرو کارپوریشن نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا، کمپنی کی آمدنی میں 45فیصد اضافہ
Cسونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان
ئ*انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
ض*وزات کے خلاف جاری آپریشن کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،سلمان عبداللہ مراد
ج* وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے وزارت صحت فعال کردار ادا کرے،پاسبان
ح*عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
}سندھ حکومت کو سرکلر ریلوے کے متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت
ّوزیر اعلیٰ سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
kسپریم کورٹ نے گرائی گئی عمارت کے بلڈر کا نام پوچھ لیا
صوبا ئی وزیر محکمہ سماجی بہبود کا سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
ڈپٹی میئر کراچی کا مختلف بازاروں اور کمرشل علاقوں کا دورہ، تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت