پاک بحریہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی ماحول کے تناظر میں بحری سرحدوں کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہے،موثر اور مضبوط بحریہ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے نہایت اہم ہے،آپریشنل اہداف کا کامیاب حصول قابل تحسین ہے
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ کا پاکستان نیوی فلیٹ کمانڈ کی سالانہ ایفشنسی کمپٹیشن پریڈ اور ایوارڈ ز کی تقریب سے خطاب
جمعرات 31 دسمبر 2015 21:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ نے کہاہے کہ پاک بحریہ مختلف اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی ماحول کے تناظر میں ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہے،موثر اور مضبوط بحریہ پاکستان کی بحری خود مختاری اور مفادات کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے، آپریشنل اہداف کا کامیاب حصول قابل تحسین ہے ۔
وہ جمعرات کوپاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں پاکستان نیوی فلیٹ کمانڈ کی سالانہ ایفشنسی کمپٹیشن پریڈ اور ایوارڈ ز کی تقریب برائے سال 2015ء سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ نے تما م آپریشنل اہداف کے کامیاب حصول پر پاکستان نیوی فلیٹ کی تعریف کی۔(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک موثر اور مضبوط بحریہ پاکستان کی بحری خود مختاری اور مفادات کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے پاکستان نیوی فلیٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بالخصوص اس سال کے آغاز میں جنگ سے متاثرہ ملک یمن میں محصور پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کے انخلا ء میں فلیٹ یونٹس کی کاوشوں کو سراہا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس کا یہ کامیاب آپریشن پاکستان نیوی کی دور تک رسائی کا واضح اظہار تھا جسے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا۔ پاکستان نیوی کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے کہا کہ پاک بحریہ شمالی بحیرۂ عرب اور خلیج عدن میں کثیر القومی بحری اتحاد اور بحری قذاقی کے خلاف کوششوں میں مسلسل حصہ لے کر خطے میں امن و استحکام کی حکومتی پالیسی کو کامیاب بنانے میں موثر کردار ادا کررہی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ مختلف اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی ماحول کے تناظر میں ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ قبل ازیں اپنے خطبہء استقبالیہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل سید عارف اﷲ حسینی نے سال 2015ء کے دوران پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل کامیابیوں کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ اہم بحری مشق سی اسپارک۔2015کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس نے سال گذشتہ کے دوران متعدد کثیرالقومی اور دوطرفہ مشقوں اور آپریشنز میں بھر پور حصہ لیا۔ بعد ازیں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ نے سال 2015ء کے دوران اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فلیٹ یونٹس میں انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں اورجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان نیوی فلیٹ کمانڈ ہر سال کے اختتام پر ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے جس میں پورے سال کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فلیٹ یونٹس میں ایفیشنسی شیلڈز تقسیم کی جاتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بدنام زمانہ پولیس اہلکاروں کی کراچی میں تعیناتی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر سلیم حیدر
جامعہ کراچی،نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفد کا دورہ
پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی،محدود وسائل اور قابل کاشت زمینوں کے رقبہ کا سکڑناہے،ڈاکٹر ..
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
کشمور کندھ کوٹ ضلعے کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے،حافظ نصراللہ عزیز
فلسطینیوں سے سرکاری سطح پر اظہار یکجہتی منایا جائے، طارق مدنی
احسن ظفر سید نے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا
سعودیہ نے انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا Beta ورژن متعارف کرادیا
بجٹ میں زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، کاٹی
بلاول چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلبا کو عوامی کتب خانوں میں کتب سمیت تمام سہولیات میسر ہوں، سید ذولفقار علی ..
حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کی27 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات