سال2015ء ،پاکستانیوں کی اکثریت اپنی زندگی سے خوش، گیلپ سروے ، سروے میں 54 فیصد افراد اس بارے میں بہت پرامید نظر آئے کہ نیا سال یقیناً بہتر سال ہوگا، صرف 16 فیصد نئے سال سے مایوس تھے، 24 فیصد نہ پرامید تھے نہ مایوس تھے، 6 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 23:41

سال2015ء ،پاکستانیوں کی اکثریت اپنی زندگی سے خوش، گیلپ سروے ، سروے میں 54 فیصد افراد اس بارے میں بہت پرامید نظر آئے کہ نیا سال یقیناً بہتر سال ہوگا، صرف 16 فیصد نئے سال سے مایوس تھے، 24 فیصد نہ پرامید تھے نہ مایوس تھے، 6 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31دسمبر۔2015ء) سال 2015میں پاکستانیوں کی اکثریت اپنی زندگی سے خوش نظر آئے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق چاروں صوبوں سے 1 ہزار افراد نے سروے میں حصہ لیا۔حالانکہ پاکستانی عوام بہت سی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں مگر جب بات ہو خوش رہنے کی تو وہ نہ صرف ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں بلکہ مستقبل کے حوالے سے بہت پرامید بھی ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

سروے میں عوام سے پوچھا کیا گیا کہ کیا آپ ذاتی طور پر اپنی زندگی سے خوش ہیں؟تو سروے میں شامل 65 فیصد افراد نے اس کا جواب ہاں میں دیا جبکہ صرف 4 فیصد نے اپنی زندگی سے ناخوش ہونے کاکہا، 29 فیصد نے کہا کہ نہ تو وہ خوش ہیں نہ زندگی سے ناراض ہے جبکہ 2 فیصد نے اس سوال پر کو ئی رائے نہیں دی۔جب سروے میں پاکستانی عوام سے یہ پوچھا گیا کہ کیا 2016 ء ان کے لیے 2015 ء سے بہتر سال ہوگا؟تو جواب میں سروے میں 54 فیصد افراد اس بارے میں بہت پرامید نظر آئے اور کہ نیا سال یقیناً بہتر سال ہوگا، صرف 16 فیصد نئے سال سے مایوس تھے، جبکہ 24 فیصد نہ پرامید تھے نہ مایوس تھے۔ 6 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں