وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں عطائی ڈاکٹروں جعلی حکیموں اور جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی

جمعرات 12 اکتوبر 2006 12:59

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے صوبہ بھر میں تمام ضلعی پولیس افسران اور محکمہ صحت کے اعلی افسران کو عطائی ڈاکٹروں جعلی حکیموں اور جعلی پیروں کے خلاف کارروائی اوران کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے اندرپندرہ یوم رپورٹ طلب کرلی ہے ایک سرکارمراسلے کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی رپورٹ پر کی جارہی ہے ایک انٹیلی جنس ادارے کو وزیر اعلی ہاؤس سے جنوبی پنجاب کے تمام عطائی ڈاکٹروں جعلی حکیموں اور جعلی پیروں جعلی نجومیوں کے بارے میں کثیرتعداد میں ناموں کی فہرست موصول ہوگئی ہے جن کے خلاف عیدالفطرکے بعد پولیس اور محکمہ صحت کے زیر نگرانی کارروائی کا آغازکیاجارہا ہے تحصیل خیرپور ٹامیوالی سے ایک سو عطائی ڈاکٹروں جعلی حکیموں کی گرفتاریاں متوقع ہیں جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں تحصیل سے بھی نوے عطائی ڈاکٹروں اور جعلی حکیموں کے خلاف کارروائی کا آغازکیا جارہاہے تحصیل منڈی یزمان سے150 تحصیل احمد پور شرقیہ سے80 تحصیل بہاولپور سے ایک سو اور ضلع رحیم یار خان ضلع بہاولنگر ضلع لودھراں ضلع وہاڑی ڈویژن ملتان سے بھی عیدالعطرکے بعد عطائی ڈاکٹروں جعلی حکیموں اور نجومیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جارہی ہے محکمہ صحت کے ایک ترجمان کے مطابق چندروزکے اندرسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دی جارہی ہے جو گرینڈآپریشن کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹروں جعلی حکیموں اور نجومیوں کی گرفتاریاں یقینی بناتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کریں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں