19اکتوبرکالندن اجلاس بحالی جمہوریت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ یوسف رضاگیلانی

پیر 16 اکتوبر 2006 13:19

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16اکتوبر2006) پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین وسابق سپیکرقومی اسمبلی سید یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ میں کسی ڈیل کے ذریعہ رہا نہیں ہوا ہوں بلکہ اپنی لے گناہی ثابت ہونے پر عدالت سے رہائی ملی ہے مجھے بے گناہ جیل میں ڈالاگیا اورمجھ پر حکومتی سطح پر دباؤڈالاگیا میں پیپلزپارٹی چھوڑدوں گا اور حکومت سے ڈیل کرلوں گا میں نے جیل میں رہنا قبول کیا مگر ڈیل نہ کی آخرفتح حق کی ہوئی اور باطل ہار گیا اورعدالت نے میری بے گناہی ثابت کرتے ہوئے مجھے رہا کردیا نمائندہ”این این آئی“سے لاہور میں ملاقات کے دوران انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب بھی پاکستان پر جرنیل قابض ہوئے تو سیاستدانوں اور صحافیوں کو جیلوں کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑی ہیں ضیاء دور میں قائد عوام بھٹو کو پھانسی دے کر شہید کردیا گیا سیاستدانوں اور صحافیوں کو کوڑے مارے گئے پرویزمشرف کے دورمیں بھی نواب اکبربگٹی کو قتل کردیا گیا اور متعددصحافی بھی قتل کردیے گئے اس دور میں محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری ملک سے باہر چلے گئے میاں نواز شریف سمیت ان کی فیملی جلاوطن کردیے گئے اور زرداری ملک سے باہر چلے گئے میاں نواز شریف سمیت ان کی فیملی جلاوطن کردیے گئے اور ہم جیسے سیاستدانوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا اور جھوٹے بے بنیادکیس بنائے گئے یہ دور ضیاء سے بھی بدترین ثابت ہواہے اس دور میں ملکی معشت ڈاؤن ہوئی ہے ہر جگہ لاقانونیت ظلم وستم جبروتشدداور انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات عام ہورہے ہیں مشرف کی کتاب ان دی لائن آف فائرنے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے سید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ اب آمریت کا دور ختم ہونے والا ہے اگر پیپلزپارٹی برسراقتدارآئی تو آئین توڑنے والوں کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمات درج کیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ امریکہ سپر پاور زہے اور امریکہ کی مرضی کے بغیر پاکستان میں کسی کو بھی حکومت نہیں ملتی اگر جنرل پرویزمشرف کی موجودگی میں انتخابات ہوئے تو پھر وہی طبقہ برسراقتدارآئے گا جیسے جنرل مشرف لائیں گے اس لیے جنرل مشرف کی موجودگی میں منصفانہ انتخابات نہیں ہوسکتے ان کا اقتدار سے ہٹایاجاناضروری ہے وگرنہ پاکستان کی سلامتی شدید خطرے میں ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت کے تحت71ء کاآئین بحال کرنا چاہتی ہے اور جرنیلوں کا اقتدارپرقبضہ ختم کرانے کے لیے میثاق جمہوریت کے تحت ان کے راستے بندکرنا چاہتی ہے اس لیے پیپلزپارٹی کا اقتدارمیں آنا ضروری ہے کیونکہ پیپلزاس ملک کی سلامتی کی ضمانت دے سکتی ہے اور پاکستان کو بحران سے نکال سکتی ہے سید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ پیپلزپارٹی برسراقتدارآکرآئین توڑنے والوں کے آئین کے آرٹیکل کے تحت مقدمات درج کرائے گئے اور انتخابات میں بی اے کی شرط کا خاتمہ کرکے ہر شہری کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے گی انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو واحدسیاستدان ہیں جو پرویزمشرف سے بڑھ کر دہشت گردی کے خلاف خدمات سرانجام دے سکتی ہیں 19اکتوبرکالندن میں اجلاس تحریک بحالی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا سید یوسف رضاگیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مجھے محترمہ بے نظیر بھٹو کو قیادت پر فخر ہے میں نہ تو پارٹی چھوڑرہا ہوں اور نہ ہی حکومت سے ڈیل کررہا ہوں میں بے بنیادخبروں کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں