وزیر اعلی اورآئی جی پنجاب نے خواتین پر تشدد کپڑے پھاڑ نے اور قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا،ڈی آئی جی بہاولپورکو شہر فرید تھانہ کی پولیس کو معطل کرکے کارروائی کرنے کے احکامات

اتوار 22 اکتوبر 2006 18:21

خیرپورٹامیوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اکتوبر۔2006ء) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی اورآئی جی پنجاب میجرریٹائرڈ ضیاء الحسن نے چک نمبربائیس حمیدآباد میں بلوچ قبیلہ پر ظلم وتشدد اور بربریت، خواتین پر تشدد کپڑے پھاڑ نے اور قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی بہاولپورکو شہر فرید تھانہ کی پولیس کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جماعت اسلامی اور شباب ملی کاپولیس گردی کے واقعہ پر اتوار کوبھی شدید احتجاج جاری رہا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چشتیاں شہر فرید تھانہ کی پولیس کی بھاری نفری جو60 ستر اہلکاروں اور تھانیداروں پرمشتمل تھی گزشتہ رات ایک خاتون کی تلاش میں خیر پور ٹامیوالی کے نواحی چک نمبربائیس حمید آباد کے رہائشی بلوچ قبیلہ کی بستی میں گھس گئے اور ایک گھنٹہ تک ہوائی فائرنگ کی چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اللہ وسایا بلوچ،شاہ محمد بلوچ،احمد خان بلوچ،محمداسلم بلوچ اور محمدخان بلوچ اور بچوں کو رسیوں سے باندھ دیا مزاحمت پر عورتوں کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹتے ہوئے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا اور شدید تشدد کیا جس کے نتیجہ میں خواتین بے ہوش ہوگئیں پولیس نے کمروں کے اندر گھس کرقرآن پاک نیچے پھینک کربے حرمتی کی اور گھر کا تمام سامان توڑڈالا قیمتی زیورات نقدی لاکھوں روپے لوٹ لیے اس تمام واقعہ کی درخواستیں صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس سپریم کورٹ اورچیف جسٹس ہائی کورٹ،گورنر پنجاب،وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فیکس کی گئیں جس پر وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی بہاولپورکو خاصہ دار پولیس ملازمین کو معطل کرکے کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جماعت اسلامی اور شباب ملی اتوار کو دوسرے دن بھی احتجاج جاری رکھا ہوا ہے پولیس کے خلاف نعرے بازی جاری ہے ضلعی صدر قاری سعید احمد نے کہاکہ اس واقعہ کی اطلاع جماعت اسلامی کے سربراہ قاضی حسین کو بھی دے دی گئی ہے جلد ہی اعلی قیادت متاثرین سے ملاقات کے لیے آرہی ہے متاثرین اللہ وسایا بلوچ اور احمد خان بلوچ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ عیدالفطر کے بعد دوسرے روز ڈی آی جی آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگائیں گے چندروز بعد دوخواتین اور دومرد وزیر اعلی ہاؤس جاکرخود سوزی کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم برباد ہوچکے ہیں ہماراکوئی بھی پرسان حل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں