سمجھوتہ ایکسپریس کا سانحہ بھارت کی غفلت اور نااہلی ہے ۔ یوسف رضاگیلانی

بدھ 21 فروری 2007 17:18

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21فروری2007 ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے ممتار رہنما سابق سپیکرقومی اسمبلی اور نائب صدر سید یوسف رضاگیلانی نے بھارت میں ٹرین بم دھماکے کے سانحہ پرافسوس اورشدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کوحکومت ریلوے بھارت کی غفلت اور ناہلی قراردیا ہے سیکورٹی انتظامات سخت ہونے اور مسافروں کیتلاشی وسامان کی چیکنگ کے باوجود خطر ناک بم بریفوں کیسوں میں بند ریل گاڑی میں پہنچ جانے یہ سوال بہت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے بم دھماکو میں جاں بحق ہونیوالے مسافروں کے لواحقین سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرف سے تعزیت کا پیغام کرتے ہوئے اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور اصل ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاولپور کے صدر سردار ریاض احمد ڈاہر ایڈووکیٹ تحصیل خیر پور ٹامیوالی کے نائب صدر مہر محمد ساجد آرائیں پیپلزپارٹی سٹی خیر پورٹامیوالی کے صدر میاں غلام سرور اور پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ تحصیل خیر پور ٹامیوالی کے صدر رانا محمدشاہد اور ضلعی نائب صدر رانا محمد فاروق کی قیاد ت میں ملاقات کرنے والے پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بھی صورتحال بہت کشیدہ ہوچکی ہے پاکستان کے اندرونی حالات کسی بہت بڑے خطرہ کرنے کی طرف اشارہ دے رہے ہیں موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور لاقانونیت سے ہر پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہے بھوک غربت بے روزگاری اور لاقانونیت ناانصافی سے پاکستان میں قتل وغارت گری تخریب کاری دہشت گردی ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے پاکستان اس وقت شدید بحران کی دلدل میں پھنس چکا ہے موجودہ حکومت کا مھزید اقتدار میں رہنا خطرے سے خالی نہ ہے انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف ق لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان اور اس کی عوام کو گہری دلدل میں دھکیل رہے ہیں اور محب وطن سیاستدانوں پر پاکستان آنے کی پابندی عائد کرکے جمہوریت کوہمیشہ دفن کرنے کی سازش ہورہی ہے ملکی خزانہ خالی ہورہا ہے لوٹ مار بدعنوانی کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے احتساب کا ڈھونگ رچا کر اپنے سایسی حریفو کوکچل رہے ہیں ملک کا اربوں روپیہ بیرون ملک مشتعل ہورہا ہے عوام سیاستدانوں اور صحافی وکلاء دانشور ودیگر طبقہ خوفزدہ ہیں آئے روز صحافی اغواء اور قتل ہورہے ہیں سیاستدانوں پر قاتلانہ حملے ہورہے ہیں اور انہیں جیلوں میں ٹھونسا جارہا ہے سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس ملک میں صاف ار شفاف الیکشن چاہتی ہے اور یہ الیکشن غیر ملکی مبصرین انسانی حقوق کی تنظیموں صحافیوں کے زیر نگرانی ہونے چاہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جنرل پرویز مشرف کی دوسری مدت کے لیے صدارتی ووٹ نویں دے گی ہم جو بھی فیصلہ کریں گے اے آرڈی کے پلیٹ فارم پر کریں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ڈیل پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں