خیرپور کے قریب فیض بخش نہر کا پشتہ ٹوٹ گیا ،کئی دیہا توں کے گھر زیرآب سینکڑوں من کھجو رسیلابی پانی میں بہہ گئی

جمعہ 20 جولائی 2007 16:53

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2007ء) خیرپور کے قریب فیض بخش نہر کا پشتہ ٹوٹ گیا ، سیلاب کا پا نی گو ٹھ مٹھڑی میں داخل ،گو رنمنٹ ہا ئی اسکول ،سرکا ری اسپتال،واٹر سپلائی اسکیم اور کئی دیہا توں کے گھر زیرآب میدانوں میں سوکھنے کیلئے رکھی گئی سینکڑوں من کھجو رسیلابی پانی میں بہہ گئی ۔سینکڑوں افراد بے گھر ۔ تفصیلا ت کے مطابق خیرپور کے قریب گو ٹھ مٹھڑی کے سامنے فیض بخش نہر کا پشتہ ٹو ٹ جا نے سے سیلاب کا پانی گو ٹھ مٹھڑی میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گو رنمنٹ ہا ئی اسکول ،سرکا ری اسپتال ،واٹر سپلائی اسکیم اورکئی دیہاتوں کے گھر زیر آب آگئے ہیں ،مٹھڑی سے موصولہ اطلا عات کے مطابق گا ؤں کے میدانوں پر سوکھنے کیلئے رکھی گئی سینکڑوں من کھجو ر سیلانی پانی میں بہہ گئی ہے،جبکہ بڑی تعداد میں لو گ بے گھر ہو گئے ہیں ،لا کھوں روپے کا نقصان ہو اہے،متاثر دیہاتوں کے مطابق فض بخش نہر میں اسی مقام پر تیسری مر تبہ شگاف پڑاہے تعلقہ ناظم کو ٹ ڈیجی منو ر حسین وسان پشتہ ٹو ٹنے کی اطلا ع پر گو ٹھ مٹھڑی پہنچ گئے اور انہوں نے متاثرعلا قوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متا ثرین کی مالی مدد کر نے کا اعلان کیا متاثرین نے تعلقہ نا ظم کوبتا یا کہ نہر میں شگاف محکمہ انہا ر کے اہلکاروں کی نا اہلی کی وجہ سے پڑا ہے جس کی انکوائری کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں