چولستان کوملنے والےکروڑوں روپےکےفنڈزکہاں گئے۔ وزیراعظم شوکت عزیزاور وزیراعلی پرویزالہی پنجاب نےتحقیقات کا حکم دے دیا

جمعرات 6 ستمبر 2007 11:24

خیرپورٹامیوالی(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06ستمبر2007) محکمہ چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور اورضلعی ناظمین کو کروڑوں روپے کے فنڈز ملنے کے باوجود چولستان میں 40 انسانی جانوں کی اموات کیوں اور کیسے ہوئیں وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ناظمینوں اور محکمہ چولستان ترقیاتی ادارہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا واضح رہے کہ حضرت خواجہ غلام فریدرکے نام سے منسوب روہی رنگ رنگیلی(چولستان)جو کہ بارشیں نہ ہونے سے تپتا ہوا جہنم بن گیا ہے قحط سالی اور خشک سالی کے نتیجہ میں ایک این جی اوز کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی چولستان حدود میں 30خواتین اور بچے ہلاک ہوئے ہیں ضلع بہاولپور کی چولستانی حدود کے اندر15 افراد جبکہ ضلع بہاولنگر کی حدود میں18 افراد امسال ہلاک ہوئے ہیں جب یہ رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تو حکومتی حلقوں نے اندر تہلکہ برپا ہوچکا ہے اور اعلی حکام نے اس کی تحقیقات اعلی سطح پر شروع کرادی ہے صحرائے چولستان جو کہ 66 لاکھ55 ہزار360 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ریگستان ہے جو نہری آبپاشی کے ذریعے کاشت رقبہ کے جنوب میں بیکا نہروجیسلمیرکے بھارتی صحرا کے شمال میں واقعہ ہے یہ بھارت کی سرحد کے ساتھ بہاولپور کی پوری لمبائی یعنی تین سو میل تک پھیلا ہوا ہے اس ریگستان کی جو بنیادی طورپر صحرائے راجپوتانہ کا حصہ ہے چونکہ صحرا کی ریت متحرک رہتی ہے اور ٹیلی ہواؤں کے رخ پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہتے ہیں اس لیے اس ریگستان پر حرکت کرتے رہنے والا صحرا چولستان کہا جاتا ہے اس صحرا میں عظیم صوفی وآفاقی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید نے اپنی زندگی کے 18سال صحرا نوردی میں گزارے آپ ایک جید عالم کامل ولی اور سرائیکی زبان کے علاوہ دیگر کئی زبانوں کے قادر الکلام شاعر تھے انہوں نے اپنے کلام کے ذریعے انسانیت کواخوت محبت اور یگانگت کا درس دیا اور چولستان کے بارے میں کہا ہے کہ وچ روہی دے راہندیاں نازک نازو جیئیاں ودے نازو جیئیاں آج وہی چولستان ایک تپتا ہوا عفریت کا روپ دھار کر انسانی جانوں کونکلنے میں مصروف ہے حکومتی ادارے بے بس ہیں اور چولستانی باشندے اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں