خیرپور، پہلا آل پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کی کمیٹیوں کی عدم توجہی کے باعث بدنظمی کا شکار

بدھ 15 اپریل 2009 16:41

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔15اپریل 2009 ء) خیرپور ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام پہلا آل پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کی کمیٹیوں کی عدم توجہی کے باعث بدنظمی کا شکار، کھلاڑیوں کو سفری سہولت سمیت دیگر مراعات سے محروم رکھنے کا انکشاف، ضلع حکومت کی جانب سے ملنے والے تین لاکھ روپے میں سے 30 فیصد رقم افسران کی بھینٹ چڑھ گئی جبکہ ٹپال، لائف بوائے، اینگرو یوریا فرٹیلائزر، پیپسی کولا سمیت دیگر کمپنیوں سے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے مالی ودیگر مراعات سے بھرپور تعاون کیا لیکن وہ منظور نظری کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

کھیلوں میں اپنے فٹبالروں کو کھلایا گیا جو ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تربیتی کیمپ میں شمولیت بھی نہیں کی تھی ان کو کھلانے پر کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والوں کو نظر اندازکرکے ان کی حق تلفی کرنے والے عمل پر فٹبالروں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ، صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید محمد علی شاہ، سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین وپاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین فیصل صالح حیات سمیت دیگر اسپورٹس افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے شروع کئے جانے والے آل پاکستان فلڈ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں کھیل کی آڑ میں فٹبالروں کی حق تلفی کرنے والے واقعات اور انہیں سفری سہولت سے محروم رکھ کر ان کے نام سے رقم میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف انکوائری کی جائے بصورت دیگر کھلاڑی ہائی کورٹ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو درخواست ارسال کرکے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے مختلف کھیلوں کے بہانے سے لوٹ کر ان کی روح کو تڑپانے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے وکلاء کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں