بلدیاتی نظام کو ہرصورت بچایا جائے گا، دانیال عزیز

جمعہ 12 فروری 2010 16:26

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔12فروری۔2010ء) قومی تعمیر نو بیورو کے سابق چیئرمین دانیال عزیز نے کہاہے کہ بلدیاتی نظام کو ہرصورت بچایا جائے گا۔ حکومت بلدیاتی الیکشن سے فرار ہونے کیلئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کیلئے زور دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

خیرپور میں جیوے پاکستان، جیوے بلدیاتی نظام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی وجہ سے نچلی سطح تک ترقیاتی کام اور عوامی مسائل حل کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو سہولیات دینے کے بجائے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کررہی ہے۔ ریلی میں بلدیاتی نمائندوں، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں