خیرپور: نارا کینال میں کشتی ڈوب گئی، دس جاں بحق

بدھ 17 مارچ 2010 14:42

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) خیرپور میں ناراکینال میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونیوالے خواتین اور بچوں سمیت دس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری رہے۔ کشتی میں بیس افراد سوار تھے۔ چھ افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چار افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کیلئے تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے سکھر اور خیرپور سے غوطہ خوروں کی ٹیمیں بلوائی ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے حاثہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے کے باعث پیش آیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں