خیرپور: بیگماں جی ٹریک پر بم دھماکا،ٹریک کا ایک حصہ متاثر

بدھ 14 جولائی 2010 11:52

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔14جولائی 2010ء)خیرپور میں بیگماں جی ریلوے اسٹیشن کے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کاڈھائی فٹ حصہ شدید متاثر ہوگیا۔لاہور سے کراچی جانے والی گاڑیوں کو روک دیا گیا۔ریلوے پولیس کے مطابق بم دس پونڈ کا اور دیسی ساختہ تھا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے روشن منگی کا کہنا تھا کہ دھماکے سے ٹریک کا ڈھائی فٹ حصہ تباہ ہوگیا۔جس کے باعث لاہورسے کراچی جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔جبکہ کراچی سے لاہور جانے والے ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ تباہ کئے جانے والے ٹریک پر امدادی کام تیزی سے جاری ہے،جس کو بہت جلد بحال کردیاجائے گا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں