خیرپور‘پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

پیر 3 دسمبر 2012 15:41

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔3دسمبر 2012ء ) خیرپورکے علاقے احمد پور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔پیر کوپولیس کے مطابق پولیس مقابلے کا واقعہ خیرپور کے علاقے احمد پور میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ڈاکوؤں نے موقع پر پہنچنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔ جبکہ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت عطاء محمد تنیو کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں