خیرپور، شہر میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کئے جانے کا انکشاف،واقعہ کے خلاف شہریوں کا احتجاج

ہفتہ 8 دسمبر 2012 18:43

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8دسمبر۔ 2012ء) خیرپور میں مردہ جانوروں کے گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،واقعہ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایسا انکشاف گمبٹ تھانے کی حدود گوشت مارکیٹ میں اس وقت ہوا جب ایک قصائی مردہ بکرے کو مارکیٹ میں لیکر آیا اسے زبہ کرنے کی کوشیش کی جس کو شہریوں نے پکڑ لیا جس پر قصائی مردہ بکرا چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا اس موقع پر گمبٹ کے شہریوں صدیق شیخ، امداد کلہوڑو،سید دیدار شاہ ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گمبٹ انتظامیہ شہویوں کو مردہ جانوروں کا گوشت کھلا رہی ہے جس سے ظاہر ہوتا کہ کہ ہمیں کافی عرصے سے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے شہریوں نے سومر قصائی کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پویس کو اطلاع دی مگر پویس موقع پر نہ پہنچ سکی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پویس اس مافیہ کے ساتھ ملی ہوئی ہے شہریوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور اس کاروبار میں ملوث عناصر وں کو بے نقاب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں