خیرپور ،شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس،وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں امن و امان کے مسئلے پر بریفنگ دی

جمعرات 13 دسمبر 2012 19:23

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں امن و امان کے مسئلے پر آگاہی دی۔وائس چانسلر نے بتایا کہ پہلے سیمسٹر کے امتحانات 11دسمبر 2012سے جاری ہیں۔

طلبہ و طالبات امتحانات میں جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں مگر یونیورسٹی میں سخت حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔ محمد عباس بلوچ ڈپٹی کمشنر خیرپور و قائم مقام کمشنرسکھر ریجن نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی میں امن و امان کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تعلیم کا فروغ اس حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عرفان مختیار بھٹو سینئر سپر نٹینڈنٹ آف پولیس نے وائس چانسلر کو سیمسٹر امتحانات کیلئے پولیس کی جانب سے کیئے جانے والے انتظامات اور حفاظتی منصوبے کے بارے میں آگاہی دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دورانِ امتحان کوئی بھی بیرونی آدمی یونیورسٹی میں داخل نہیں ہو سکے گااور یونیورسٹی میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھے کیلئے گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 100سے زائد پولیس کانسٹیبل اور 05پولیس آفیسر تعینات کئے گئے ہیں، جس کے فوکل پرسن شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او معشوق علی کیریو ہیں، جبکہ کو آرڈینیٹر اے ایس پی سٹی وقار قریشی کومقررکیا گیا ہے۔

ونگ کمانڈر شہباز رینجرز میجر شہباز نے بھیوائس چانسلر کو یونیورسٹی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ پھلپوٹو پرووائیس چانسلر ، رجسٹرار سید عبد الغفار شاہ راشدی،پروفیسر ڈاکٹر امدا حسین سہتو ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ، پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری پروووسٹ ہاسٹل اور پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کو آرڈینیٹر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں