عام انتخابات جیت کر دوبارہ راج کریں گے ،شہید بھٹو کے نظریے کو عوام نے قبول کر کے پروان چڑھایا، گڑھی خدا بخش میں 27دسمبر کو تاریخی جلسہ کریں گے، سندھ کارڈ ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا ،سندھ کی ترقی کے لیے 230ارب روپے کے منصوبے بنائے، اپنی مدت پوری ہونے تک صوبے کی تمام تحصیلوں میں نئے اسپتال قائم کریں گے،سندھ میں نیا بلدیاتی قانون لاگو رہے گا ،یہ قانون مقامی لوگوں کے فائدے کے لیے بنایا ہے ،نئے بلدیاتی نظام کو دہرے بلدیاتی نظام کا نام دینا غلط ہے، مخالفین نے قانون پڑھا ہی نہیں ہے اور یہ بھی نہیں دیکھا ہے ،اس قانون میں کیا ہے، سندھ میں 30نئے کالج بنائیں گے، کوئلہ کو ڈیزل میں تبدیل کرنے کا معاہدہ کر رہے ہیں، ارباب غلام رحیم کے دور میں دو لاکھ ٹن گندم کی کمی ہوگئی تھی ، ہمارے دور میں 10لاکھ ٹن گندم اب ہمارے پاس ذخیرہ ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا فاطمید فاؤنڈیشن کے بلڈ بینک اور تھیلیسیما سینٹراورجیم خانہ کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 16 دسمبر 2012 18:23

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16دسمبر۔ 2012ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات جیت کر دوبارہ راج کریں گے ،شہید بھٹو کے نظریے کو عوام نے قبول کر کے پروان چڑھایا، گڑھی خدا بخش میں 27دسمبر کو تاریخی جلسہ کریں گے، سندھ کارڈ ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا ،سندھ کی ترقی کے لیے 230ارب روپے کے منصوبے بنائے اپنی مدت پوری ہونے تک صوبے کی تمام تحصیلوں میں نئے اسپتال قائم کریں گے،سندھ میں نیا بلدیاتی قانون لاگو رہے گا یہ قانون مقامی لوگوں کے فائدے کے لیے بنایا ہے ،نئے بلدیاتی نظام کو دہرے بلدیاتی نظام کا نام دینا غلط ہے، مخالفین نے قانون پڑھا ہی نہیں ہے اور یہ بھی نہیں دیکھا ہے ،اس قانون میں کیا ہے میں وزیر اعلیٰ ہوں میرے اختیارات میرے پاس ہیں ،میں نے اپنے اختیارات بلدیاتی اداروں میئر یا اور کسی کے حوالے نہیں کیے، نیا قانون سندھ اسمبلی نے پاس کیا ہے اسمبلی کا پاس کیا ہوا قانون واپس نہیں ہوگا، سندھ میں 30نئے کالج بنائیں گے، کوئلہ کو ڈیزل میں تبدیل کرنے کا معاہدہ کر رہے ہیں، ارباب غلام رحیم کے دور میں دو لاکھ ٹن گندم کی کمی ہوگئی تھی ، ہمارے دور میں 10لاکھ ٹن گندم اب بھی ہمارے پاس ذخیرہ ہے جس میں سے ہم تین لاکھ ٹن بیرون ممالک کو فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ خیرپور میں فاطمید فاؤنڈیشن کے بلڈ بینک اور تھیلیسیما سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے فاطمید فاؤنڈیشن کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل معین الدین حیدر اور کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا بلڈ بینک کی عمارت ضلع حکومت خیرپور کی جانب سے ایک کروڑ 67لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے فاطمید فاؤنڈیشن نے بلڈ بینک اور تھیلیسیما سینٹر میں ایک کروڑ 20لاکھ روپے کا جدید سامان مہیا کیا ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم 16مارچ تک حکومت کریں گے اس کے بعد عام انتخابات کرائیں گے اور دوبارہ کامیابی حاصل کر کے آنے والے پانچ سال بھی راج کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے لوگ سیاسی یتیم ہیں پیپلز پارٹی شہید وں کی پارٹی ہے شہیدوں کے خون سے ٹکرانے والی باطل قوتیں ناکام ہوں گی انہوں نے کہا کہ فاطمید فاؤنڈیشن بڑا ادارہ ہے ہم اس ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے شہید بے نظیر بھٹو کے جنم دن پر جو ہم خون اکھٹا کر تے ہیں وہ خون ہم فاطمید فاؤنڈیشن کو دیتے ہیں فاطمید فاؤنڈیشن کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل معین الدین حیدر نے کہا کہ ملک میں ہمارے 8سینٹر قائم کر رہے ہیں جن میں سے چار سینٹر سندھ میں قائم ہیں کوئٹہ کا 50بستر کا اسپتال بھی ہم چلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ خیرکا کام ہے جو ہم جاری رکھیں گے کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا کہ فاطمید فاؤنڈیشن نے خیرپور میں بلڈ بینک قائم کر کے بہت بڑا کام کیا ہے بلڈ بینک انتظامیہ کے ساتھ ہمارا بھرپور تعاون رہے گا۔

وہ خیرپورمیں 90ملین روپے کی لاگت سے تعمیرجیم خانہ کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے سید قائم علی شاہ نے مزیدکہا کہ بلدیاتی قانون میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی جس سے سندھ کا نقصان ہو پیپلز پارٹی سندھ کو نقصان دینے کا سوچ بھی نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ مخالف غلط کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے اختیارات بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹروں کو دی دیئے ہیں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہزاروں بے روزگاروں کو نوکریاں دیں ایک لاکھ 80 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی بے روزگاروں کو بیرون ممالک بھی بھیج رہے ہیں جو نوجوان بیرون ممالک جانے کے خواہشمند ہوں وہ ہمیں درخواستیں دیں انہوں نے کہاکہ کوئلہ کو ڈیزل میں تبدیل کرنے کے لیے غیر ممالک سے معاہدہ کر رہے ہیں سندھ میں بند اسکولوں کے متعلق انہوں نے کہا کہ بند اسکول جلد کھول کر اسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی خیرپور کی ترقی کے متعلق انہوں نے کہا کہ خیرپور کراچی کے بعد اراضی و آبادی کے لحاظ سے سندھ کا سب سے بڑا ضلع ہے اس لیے ہم نے خیرپور کو انجینئرنگ کالج، بلاول بھٹو پارک، صنعتی زون، رمضان علی شاہ ٹریڈ سنیٹر ، شہید بے نظیر بھٹو اوپن ایئر تھیٹر، شہید ذوالفقار علی بھٹو بس ٹرمینل، فلائی اوورہیڈ برج، جدید اسپتال اور دیگر کئی اہم منصوبے دیئے ہیں جبکہ نواب شاہ کو وومین یونیورسٹی، لاڑکانہ میں میڈیکل یونیورسٹی اور تھر و کوہستان کے پسمندہ علاقوں کو بڑے بڑے منصوبے دیئے ۔

تقریب سے قائم مقام کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ اورریٹائرڈ جسٹس علی اسلم جعفری نے بھی خطاب کیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں