خیرپورپولیس نے فیض محمد بندو کے جنگلات سے 4مغوی بازیاب کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 25 دسمبر 2012 14:09

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) خیرپولیس نے فیض محمد بندو کے جنگلات سے 4مغوی بازیاب کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ،مغویوں کو 5 روز قبل خیرپور سے لاڑکانہ جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مخبری پر خیرپور کے علاقے فیض محمد بندو کے جنگلات میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران جنگلات سے 4مغویوں کو بازیاب کرانے کے ساتھ ساتھ 3ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے سکھر سنٹرل جیل کا اہلکار اور 3تاجر شامل ہیں۔ ان افراد کو 5روز قبل خیر پور سے لاڑکانہ جاتے ہوئے اغواء کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں