خیرپور پولیس کا ڈاکو ں کے خلاف کچے کے علاقے میں آپریشن ،4مغویوں کا بازیاب کرانے کا دعویٰ

منگل 25 دسمبر 2012 20:26

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) خیرپور پولیس کا ڈاکووں کے خلاف کچے کے علاقے میں آپریشن جاری،4مغویوں کا بازیاب کرانے کا دعویٰ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ڈاکو کشمیر عرف کشو پھلپوٹو جیل کے سپاہی محمد اسلم کلہوڑو ،پرائمری ٹیچر محمد اقبال ابڑو،عامر پٹھان اور اصغر رند کو اپنے ہمراہ ساتھ لے گیا اور کہا کہ تمہاری چھینی ہوئی موٹر سائیکل 25ہزار کے عیوض تمہیں واپس مل جائیگی جس پر ڈاکو کشمیر پھلپوٹو نے چاروں افراد کو کچے کے علائقے میں قید کرلیا اور ورثاء سے بھاری تاوان کے عیوض رہائی کا کہا اس سلسلے میں ایس ایس پی خیرپور عرفان مختیار بھٹو نے اپنے آفیس میں ہنگامی پریس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ اطلاع ملی کہ بدنام ڈاکو کشمیر پھلپوٹو چاروں مغویوں کو ڈاکووں دوسرے گروہ کو فروخت کرنے جارعہا ہے جس پر ہم نے فوری کاروائی کرکے علائقے کی ناکہ بندی کی اور اسپیشل ٹیم اور 200کمانڈوز کے ہمراہ کچے کا آپریشن شروع کردیا جس پر ڈاکووں سے مقابلے کے بعد گزشتہ ماہ اغواء ہوجانے والے 4مغویوں کو بازیاب کرایا ہے جن میں سکھر کا رہائشی اسلم کلہوڑو،محمد اقبال ابڑو،عامر پٹھان اور خیرپور کا رہائشی اصغر رند کو صحیح سلامت بازیاب کرا یا ہے اور دو بدنام ڈاکووں کشمیر عرف کشو پھلپوٹو اور مہدی ڈنو کو 2کلاشنکوف بمعہ میگزین اور بھاری تعداد میں گولیوں سمیت گرفتار کیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی بھاری تاوان دیکر بازیاب ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں