خسرہ سے بچاؤ کی مہم خیرپور میں شروع ، 6 لاکھ 36ہزار461بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے

اتوار 6 جنوری 2013 17:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) خسرہ سے بچاؤ کی مہم خیرپور ضلع میں شروع کی گئی ہے جس کے زریعے 6 لاکھ 36ہزار461بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے ایسی مہم یکم جنوری سے شروع کردی گئی ہے جو 12جنوری تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار ای ڈی او صحت خیرپور ڈاکٹر احسان اللہ سیال نے اپنے دفتر میں خیرپور پریس پینل کے صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور ضلع کی آبادی 21لاکھ21ہزار 538پر مشتمل ہے اس مہم میں 339موبائل ٹیمیں جبکہ 102سینٹرضلع کے مختلف اسپتالوں میں کھولے گئے ہیں جبکہ 4جنوری تک تین لاکھ بیس ہزار 559بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جبکہ خیرپور ضلع میں ماہ جنوری کے دوران کسی بھی بچے کی خسرہ کے باعث موت نہیں ہوئی ہے ڈاکٹر احسان سیال نے بتایا کہ خیرپور ضلع کے جن تعلقوں میں خسرہ کے سبب معصوم بچے فوت ہوئے ہیں اور جن بچوں کو اسٹاف کی کوتاہی کے باعث بروقت ٹیکے لگائے نا جاسکے ان تمام ڈاکٹروں اور ویکسینٹروں کو شوکاز نوٹسز دیکر وضاحت طلب کی ہے جبکہ ان کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں ڈاکٹر احسان سیال نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی فرائض میں کوتاہی برتنے والے پانچ ڈاکٹروں سمیت 12دیکر افسراں وویکسینیٹروں کو معطل کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں