خیرپور ، بجلی ناہندگان کے خلاف آپریشن جاری، رینجرز اور پولیس کاآپریشن ، 4سو سے زائد افرراد کے خلاف مقدمہ درج دکانداروں نے رینجر زکو دیکھ کر دکانیں بند کر دی

بدھ 9 جنوری 2013 18:29

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جنوری۔2013ء) خیرپور میں بجلی ناہندگان کے خلاف آپریشن جاری رینجر اور پولیس کے ہمراہ آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کی ریکوری کر کے 4سو سے زائد افرراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا دکانداروں نے رینجر زکو دیکھ کر اپنی دکانیں بند کر دی تفصیلات کے مطابق خیرپور شہر میں بجلی ناہندگان کے خلاف گھر گھر آپریشن جاری ہے جس میں رینجرس اور پولیس کی مدد بھی لی جارہی ہے جس میں لیڈی اہلکار بھی شامل ہیں آپریشن کے دوران گھروں اور دکانوں کے بجلی کے لگئے ہوئے کونڈے بھی اتار لیئے گے سیپکو ٹیموں کے ہمرا ہ رینجرس کو دیکھ کر دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کرلیں اس موقع پر انجنئیر راجہ عزیز رڈ نے بتایا کہ سیپکو کا آپریشن دو ماہ سے جاری ہے جس میں سب ڈویزن لقمان اور سٹی سے 8کروڑ روپے کی رکوری کی گئی ہے اور 431ناہندگان کے خلاف مقدمات بھی درج کیئے گئے ہیں جبکہ آج جاری آپریشن کے دوران رینجرس اور نے بھی حصہ لیا ہے جس میں 20سے زائد اناہندگان کو گرفتار کیا گیا ہے اور گھر گھر جاکر لیڈی اہلکار وں کو بھی بھیجا جارہاہے انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک بجلی ناہندگان کی واجبات ادا نہیں کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں