طاہرالقادری نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ شخصیت اور اتحادی دوستوں سے ملاقات میں نگران وزیر اعظم بنانے پر لانگ مار چ کو شارٹ مار چ میں تبدیل کرنے کی پیشکش کی ،طاہرالقادری کو دہری شہریت ختم کر نے کے بعد پاکستان کی صورتحال پر بولنے کا حق ہے،پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے والی نواز لیگ نے پنجاب میں اربوں روپے تندور میں جھونک دئیے ،پیلی ٹیکسیوں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن سے محلات بنا ئے، آئندہ عام انتخابات میں خودکو سیاست کا چیمپئین کہلوانے والوں کوعبرت ناک شکست دینگے ،پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان کا خیر پورمیں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 12 جنوری 2013 21:56

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12جنوری۔2013ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان نے انکشاف کیاہے کہ طاہرالقادری نے پیپلز پارٹی کی ایک اعلیٰ شخصیت اور اتحادی دوستوں سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ اگر وہ لانگ مار چ کو شارٹ مار چ میں تبدیل کروانے کی صورت میں مجھے نگران وزیراعظم طور نامزد کیا جائے طاہرالقادری کو دہری شہریت ختم کر نے کے بعد پاکستان کی صورتحال پر بولنے کا حق ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزمات لگانے والے نواز لیگ نے پنجاب میں کروڑوں روپے تندور میں پھینک دئے اپنے دور میں پیلی ٹیکسیوں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کر کے اپنے محلات بنا ئے آئندہ عام انتخابات میں اپنے آپ کو سیاست کے چیمپئین کہلوانے والے سیاست دانوں کو عبرت ناک شکست دیکر سیاست سے آوٹ کردیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں خیرپور کے قریب گوٹھ سمنگ میں ایک جلسے عام سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کو دوحصوں میں تقسیم کر نے والی سوچ کو ہماری لاشوں سے گزر نا پڑے گا سندھ دھرتی کا کھانے پینے والوں پر فرض ہے سندھ ماں کے دود ھ سے غداری کر نے والوں کا محاسبہ کر نے کے لئے تیار ہوجائیں سندھ دھرتی کی شناخت ملنے کے بعد بھی غیر ملکی شناخت پر فخر کر نے والوں کو پاکستان کی سر زمین میں آخری سفر کے لیئے دو گز زمین رکھنے کا کوئی حق نہیں صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ سندھی ٹوپی اجرک کا مان رکھتے ہوئے سندھ کی شان و مان کو بلند کیا ہے اور ہم ان کے ہم ان کے منشور کے مطابق سندھ دھرتی کے حقوق حاصل کر نے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اس موقع پر بشیر جونیجو ،شریف سمنگ،امجد لاشاری ،حاجن سمنگ ،یعقوب کھوکر ،ارشاد جونیجو سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں