خیرپور ، مسلسل غیر حاضر رہنے پر 50سے زائد اہلکاروں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر نیکا حکم

منگل 15 جنوری 2013 21:11

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جنوری۔2013ء)خیرپور کی مختلف عدالتوں میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر 50سے زائد اہلکاروں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر نیکا حکم دیدیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور کی مختلف عدالتوں میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر ڈسٹرکٹ کورٹ کی مختلف عدالتوں نے 50سے زائد پولیس اہلکاروں جس میں الطاف حسین بڑدی ،محمد آصف مغل ،صاحب خان لاشاری ،عبدالمنم لاڑک اور دریا خان جتوئی سمیت و دیگر کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دئے ہیں اور ایس ایس پی خیرپور کو لیٹر رلکھا گیا ہے کہ عدالتوں میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر نے کا حکم جاری کیا ہے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں