سندھ ہائی کورٹ میں 25جج صاحبان ہیں اسی طرح سکھر ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبان کی تعداد میں اضافہ کرکے 5کی جائے تاکہ مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جاسکے اور وکلاء کو پریشانی سے نجات مل سکے ،سکھر ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں صدر کے امیدوار سابق جسٹس بھجن داس کا خیرپور میں ہائی کورٹ کے وکلاء سے خطاب

جمعرات 24 جنوری 2013 21:36

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24جنوری۔2013ء) سکھر ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں صدر کے امیدوار سابق جسٹس بھجن داس نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں 25جج صاحبان ہیں اسی طرح سکھر ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبان کی تعداد میں اضافہ کرکے 5کی جائے تاکہ مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جاسکے اور وکلاء کو پریشانی سے نجات مل سکے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں خیرپور میں ہائی کورٹ کے وکلاء کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بار کے انتخابات میں کامیابی کے بعد بار اور بینچ کے درمیان مفاہمت اور وکلاء کو وہ سہولیات فراہم کی جائیگی گی جو کراچی کے وکلاء کو ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار خیرپور کے صدر منظور انصاری ،عرفان منگی،تسلیم راجپوت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں