خیرپور ، عدالت نے خطرناک قیدی فرار کیس میں ملوث پولیس انسپکٹر سمیت6 ملزمان کو بری کردیا

جمعہ 1 فروری 2013 20:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) خیرپور کی عدالت نے خطرناک قیدی کو فرار کرانے والے کیس میں ملوث پولیس انسپکٹر سمیت چھ ملزمان کو آزاد کردیا تفصیلات کے مطابق فرسٹ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ راجیش چندر کی عدالت نے اے سیکشن تھانے کے مقدمے میں خطرناک قیدی ذوالفقار عرف ذلفو مری کے فرار ہوجانے والے واقعہ کے ملزمان انسپکٹر عنایت اللہ مہر ،پویس اہلکار زاہد پھلپوٹو ،محمد صالح ،غلام حیدر ناریجو،بہادر لاشاری ،اور بھاگیل مری کے اوپر جرم ثابت نا ہونے پر باعزت طور پر بری کردیا واضع رہے کہ 19اگست 2009کو خیرپور کا بدنام ڈاکو ذدالفقار مری عدالت میں حاضری کے دوران پویس کی حراست سے فرار ہو گیا تھا جس پر اے سیکشن تھانے پر مذکورہ پویس اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں