خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹربنیادی سہولیات سے محروم،ٹریننگ کرنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا،بلڈنگ زبوں حالی کا شکار

جمعہ 1 فروری 2013 21:52

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹربنیادی سہولیات سے محروم ،ٹریننگ کرنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا،بلڈنگ زبوں حالی کا شکار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہونے کے سبب ٹریننگ کرنے والے افرادکو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بلڈنگ مکمل زبوں حالی کا شکار ہونے کے سبب بڑے نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ کمرے کے دروازے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ٹریننگ سینٹر میں ڈسپنسری نہ ہونے کے باعث بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پینے کے صاف پانی کی بھی قلت ہے بلڈنگ میں لائٹ کا بھی کوئی معقول انتظام نہیں ہے جبکہ فیملی کوارٹر نہ ہونے کے باعث ہم اپنے بچوں سے دور ہیں انہوں نے بتایا کہ سینٹرمیں بیت الخلاء بھی موجود نہیں ہیں اور جو ہیں وہ گندگی سے بھرے ہوئے ہیں ٹریننگ کرنے والے افراد نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کی بلڈنگ کی مرمت کراکے ہمیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں