خیرپور ، میونسپل ملازمین کا مسائل حل نہ ہونے کے خلاف احتجاج

جمعہ 1 فروری 2013 21:53

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) میونسپل ملازمین کا مسائل حل نہ ہونے کے خلاف آفیسوں کو تالا لگا کر احتجاجی دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل ملازمین کے مسائل حل نہ کرنے کے خلاف تعلقہ میونسپل ایڈ منسٹریشن آفیس میں ملازمین نے آفیسوں کو تالا لگا کر 2گھنٹے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور پھول باغ میں دھرنا دیا احتجاجی و دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ سنگھار میونسپل ورکر ز یونین کے سرپرست اعلی محمد علی،صدر اکرم میمن ،جنرل سیکریٹری عامر پھلپوٹو و دیگرنے کہا کہ بلدیہ خیرپور میں غیر قانونی بھرتیوں کی گئی اور کی جارہی ہیں فوتی کوٹہ اور سن کوٹہ پر عمل نہیں ہورہا بڑے پیمانے پر کرپشن کی جارہی ہے محکمہ نساسک نے ملازمین کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی ہے جبکہ اوور ٹائم کنوینس الاونس بھی نہیں مل رہا ہے جس کی کئی بار ایڈ منسٹریٹر اور ٹی ایم او کو شکایات کی گئیں ہیں مگر کوئی بھی ہمارے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں جبکہ ایک سال قبل بلدیہ خیرپور میں بھرتی کئے جانے والے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں مظاہرین نے کہا کہ افسران آفیس آنے کے بجائے گھر بیٹھ کر حکم جاری کرتے ہیں جو پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور سے ہٹ کر ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام دوسر اور مزدور دوست پارٹی ہے جسے بدنام کیا جارہا ہے انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اگر 3فروری تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 4فروری سے مکمل آفیسوں میں تا لا بند ہڑتال کی جائیگی اور سینٹری اسٹاف کام نہیں کرے گا جبکہ ڈرینج ،اسٹریٹ لائٹ بھی مکمل بند کردی جائیگی جس کی تمام تر ذمیداری انتظامیہ پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں