عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے‘ شہر سے جرائم کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے‘ پتھاریداروں منشیات فروشوں اور فحاشی کیخلاف جلد کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا‘ پولیس افسران فوری طور پر گشت کو فعال کریں، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی خیرپور مسعود بنگش کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 9 مارچ 2013 22:37

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9مارچ۔ 2013ء) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی خیرپور مسعود بنگش نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے‘ شہر سے جرائم کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے‘ پتھاریداروں منشیات فروشوں اور فحاشی کیخلاف جلد کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا‘ پولیس افسران فوری طور پر گشت کو فعال کریں‘ جرم ہونے کی صورت میں علاقہ کا ایس ایچ او اس کا ذمہ دار ہوگا۔

وہ ہفتہ کو یہاں مقامی صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی فہرستیں بنائی جارہی ہیں۔ علاقہ سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرکے شہر ک امن و امان کا گہوارہ بنادوں گا۔ عوام پولیس سے تعاون کرے۔ جرائم کی نشاندہی کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شادیوں وغیرہ میں ہوائی فائرنگ نہ کی جائے بصورت دیگر قانون حرکت میں آجائے گا۔

انہں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں۔ اگر کوئی پولیس اہلکار یا افسر بھی جرائم میں ملوث پایا گیا تو اسے نوکری سے برطرف کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اے ایس پی مسعود بنگش نے بتایا کہ امن و امان کی مزید بہتری کیلئے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ قومی شاہراہوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جبکہ شہر بھر میں جرائم کی مکمل روک تھام کیلئے سول لباس میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافی جرائم کی نشاندہی کریں پولیس کارروائیاں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں