خیرپور،پویس پکٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ،ایک پویس اہلکار ہلاک ،ایک زخمی،جائے وقوع پر پہنچتے ہی ایس ایس پی خیرپور کی گاڑی کو ٹرک کی ٹکر ، 2 اہلکار زخمی

ہفتہ 15 جون 2013 20:18

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جون۔ 2013ء) خیرپور کے قریب پویس پکٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ایک پویس اہلکار ہلاک ایک زخمی ،جائے وقوع پر پہنچتے ہی ایس ایس پی خیرپور کی گاڑی کو ٹرک کی ٹکر میں دو اہلکار زخمی تفصیلات کے مطابق خیرپور کے ٹنڈومستی تھانے کی حدود میر محمد وسان پویس پکٹ پر گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے دو پویس اہلکار غلام سرور خاضخیلی،اور نظیر بھٹی شدید زخمی ہوئے مسلح افراد جائے واردات سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے فائرنگ کی آواز سن کر موٹر وے پویس ،ٹنڈومستی پویس جائے واردات پر پہنچی اورشدیدزخمی دونوں پویس اہلکاروں کو گمبٹ اسپتال روانہ کیا جہاں پویس اہلکار غلام سرور خاض خیلی زخموں کے تاب نالاتے ہوئے دم توڑ گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی خیرپور نعیم شیخ جیسے ہی جائے واردات پر پہنچے کو ان کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور حنیف احمد بھٹی اور گارڈ ریاض احمد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال خیرپور میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ شہید پویس اہلکار کا گمبٹ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد پویس لائین خیرپور میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیاتاہم آخری اطلاعات تک ناتو واقعہ کا مقدمہ درج ہو سکا اور نا ہی کوئی گرفتار عمل میں آئی ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں