خیرپور ،تیز رفتار مسافر کوچ کے الٹنے سے 2مسافر جاں بحق، 20زخمی ،زخمی ہسپتال منتقل، متعددکی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ

جمعہ 28 جون 2013 17:52

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جون۔2013ء) خیرپور میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ کے الٹنے سے 2مسافر جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس کے مطابق خیرپورمیں فیض گنج کے قریب مہران نیشنل ہائی وے پرکراچی سے لاہورجانیوالی کوچ تیز رفتاری کے باعث ا لٹ گئی۔حادثے میں 2مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اوربچوں سمیت 20افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نواب شاہ اور فیض گنج کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں