صوبائی وزیر منظور وسان کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے بھائی پر قاتلانہ حملہ ، گارڈ جاں بحق‘ ڈرائیور زخمی ‘فدا حسین وسان معجزانہ طور محفوظ رہے ‘ سول ہسپتال داخل کرا دیاگیا

بدھ 31 جولائی 2013 13:42

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 31جولائی 2013ء) صوبائی وزیر منظور وسان کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے بھائی پر قاتلانہ حملہ گارڈ جاں بحق‘ ڈرائیور زخمی ‘فدا حسین وسان معجزانہ طور محفوظ رہے ‘ سول اسپتال داخل کرا دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب شاہ حسین مقام پر صوبائی وزیر منظور حسین وسان اور رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے بھائی پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند کر دی جس کے نتیجے میں گارڈ عجاز خوشک اور گن مین سمیت شدید زخمی ہوگئے جبکہ فدا حسین وسان واقعے میں محفوط رہے جس کو فوری طور پر سول اسپتال لایا گیا جہاں پر گارڈ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ بہتر سحولیات اور حالت نازک ہونے پر گن مین کو کراچی اسپتال کے روانہ کر دیا ہے فدا حسین وسان شہر سے اپنے گھر جارہا تھا کہ واقعہ پیش آیا زخمیوں کے سول اسپتال پہنچنے کے بعد رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان سول اسپتال اپنے بھائی اور زخمیوں کے پاس پہنچ گئے ڈاکٹر اسپتال میں موجود نہ ہونے پر وہ اسپتال کے عملے پر برس پڑے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کا کہنا تھا کہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا ہے انہوں نے ایس ایس پی خیرپور سے واقعے کی ساف شفاف انکوائری کا حکم کیا جبکہ آپوزیشن کے لیڈر سید خرشید شاہ ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،امین فہیم و دیگر نے صوبائی وزیر منظور وسان اور رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان سے ان کے بھائی پر قاتلانہ حملے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں