ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں قیام امن میں وقت لگے گا، قائم علی شاہ

پیر 9 دسمبر 2013 13:58

خیر پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 دسمبر 2013ء) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں ، کراچی میں امن قائم ہونے میں وقت لگے گا، آخری مجرم کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے حالات 25سال سے خراب ہیں جبکہ شہر میں امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے، جس کا اعتراف مخالفین بھی کررہے ہیں۔قائم علی شاہ نے کہا کہ حالات میں بہتری کیلئے پولیس اور رینجرز کو اختیارات دے دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں