قتل کیس میں غیر حاضر رہنے پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 12 اپریل 2014 20:08

قتل کیس میں غیر حاضر رہنے پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے وارنٹ گرفتاری جاری

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) خیرپور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کیس میں غیر حاضر رہنے پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔عدالت نے ایس ایس پی خیرپور کو حکم دیا ہے کہ نواب وسان کو 2015 اپریل کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن کے روز نواب وسان پر فنکشنل مسلم لیگ کے کارکن عبدالوھاب موریجو کے قتل کا الزام تھا جس پر وہ عبوری ضمانت پر تھے جو چند روز قبل سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ان کی عبوری ضمانت مسترد کر کے نواب وسان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی نواب وسان کی ضمانت رد ہونے پر وہ عدالت سے فرار ہو چکے ہیں اور عدالت نے پھر سے ان کو گرفتار کرنے کا حکم سنا دیا رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر منظور وسان کے بھتیجے بھی ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں