خیر پور ، غیرت کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں دوبہنوں کا قتل،ملزمان فرار

ہفتہ 7 جون 2014 20:39

خیر پور ، غیرت کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں دوبہنوں کا قتل،ملزمان فرار

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء) خیر پور عقیدت کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں دوبہنوں کا قتل ہنگورفہ کے گوٹھ محمد بخش بانوری میں ملزم اوشاق جانوری نے اپنی 16 سالہ سگی بہن نگینہ کو کھدال سے وار کرکے انتہائی بیدردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے مقتولہ کو اسپتال منتقل کیا تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

(جاری ہے)

ٹنڈو مستی تھاے کی حدود 27 سالہ حاملہ عورت زاہدہ کو اسکے بھائی ملزم ندیم مری نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی لاش اسپتال پہنچائی گئی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے دونوں قتل سیاہ کاری کے الزام میں غیرت کے نام پر کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں