خیرپور میں تیز آندھی‘ 10 سے زائد افراد زخمی

جمعہ 13 جون 2014 15:03

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) خیرپور میں تیز آندھی‘ گیارہ ہزار ہائی ٹینشن کی تاریں اور 5 پول گرنے سے 3 فیڈر ٹرپ ہوگئے‘ نارہ میں جھگیاں اڑ گئیں‘ جھگیوں کے لکڑے لگنے سے 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اور صبح سویرے خیرپور میں تیز ہوائیں چلنے سے اسٹیشن روڈ پر بجلی کے 5 پول گر گئے جن میں 11 ہزار ہائی ٹینشن کی تاریں لگی ہوئی تھیں‘ تاریں ٹوٹنے سے 3 فیڈر فیض آباد فیڈر‘ لقمان فیڈر اور شاہ حسین فیڈر ٹھپ ہوگئے اور شدید گرمی میں ہزاروں افراد پریشان ہیں‘ مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے‘ آخری اطلاعات تک بجلی بحال نہیں ہوسکی تھی۔#

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں