خیر پور ، بلدیاتی اداروں میں شدید مالی بحران، کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی

ہفتہ 21 جون 2014 18:35

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں میں شدید مالی بحران کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی دوکان داروں نے ادھار دینا بند کردیا سندھ بھر میں بلدیاتی ملازمین کا احتجاج جاری فیض گنج میں ایک ملازم کی ماں علاج نہ ہونے کے باعث فوت ،تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں میں حکومت نے کئی ہزار ملازمین بھر تی تو کرلئے مگر ان کا بجٹ انٹر نہ کیا جبکہ ان بھرتی ہونے والے ملازمین کو تنخواہیں پرانے 02T شیئر سے دی جانے لگیں جو بجٹ پہلے ہی نساکام تھا اس نے مزید سنگین صورتحال اختیار سندھ کے اکثر بلدیاتی اداروں خیر پور میونسپل کمیٹی سمیت 2 ماہ سے 6 ماہ تک کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے سے مالی بحران پیدا ہوگیسا ہے ایک ملازم کی والدہ بہتر علاج نہ ہونے کے باعث اسی دنیا فانی سے کوچ کرگئی اسی طرح سکھر ،حیدرآباد ،نواب شاہ سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین فاقہ کشی کی زندگی بسر کررہے ہیں دوکانداروں نے ادھار دیان بند کردیا ہے سندھ بلدیاتی ملازمین نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ملازمین کی حالت زار پر ترس کھاتے ہوئے تنخواہیں ادا کی جائیں.

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں