خیرپور،بیٹی کو بازیاب کرانے کیلئے عدالت میں درخواست، سرچ وارنٹ جاری، پیش کرنے کا حکم

جمعرات 3 جولائی 2014 20:03

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء)بیٹی کو بازیاب کرانے کے لیے عدالت میں درخواست، سرچ وارنٹ جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹھری میرواہ کے گوٹھ بانھبس نزد دیپارجہ کے غلام نبی ولد اللہ رکھیو بڑوی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور عبدالحمید قریشی کی عدالت میں تحصیل نارا کے علاقے محبت خان نظامانی کے محمد صفر بڑوی کے خلاف درخواست داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیٹی نظیراں کو محمد صفر بڑوی نے حبس بے جا میں قید کر رکھا ہے لہٰذا بازیابی کا حکم دیا جائے، عدالت نے ایس ایچ او سوراہ کو سرچ وارنٹ جاری کرتے ہوئے نظیراں کو بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں