خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،دو زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 24 جولائی 2014 12:28

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ دو زخمی حالت میں پکڑے گئے ۔ایس ایس پی خیرپور کے مطابق ملزمان مہران نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپا مارا تو ڈاکووں نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔تاہم پولیس نے انہیں فیض گنج کے قریب گھیر لیا۔ جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں