خیر پور ، پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف سرچ آپریشن کرکے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا ،4 اغوا کارگرفتار

ہفتہ 9 اگست 2014 15:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) خیرپور میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے جیکب آباد کے مغوی تاجر کو بازیاب کراکے 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی خیرپور عثمان غنی صدیقی نے بتایا کہ تاجر کی بازیابی کیلئے پولیس نے خفیہ اطلاع پرعبدالرحمن انڑ کے جنگلات میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس کے دوران مغوی تاجر کو بازیاب کراکے 4اغواکاروں کو گرفتارکرلیا گیا ۔بازیاب کرائے گئے تاجر ایک ماہ قبل خیرپور کے قریب قومی شاہراہ سے اغوا کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں