بیوہ کو بازیاب کرانے کے لیے خیرپور کی عدالت میں درخواست داخل، سرچ وارنٹ جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بدھ 13 اگست 2014 20:15

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء)بیوہ کو بازیاب کرانے کے لیے خیرپور کی عدالت میں درخواست داخل، سرچ وارنٹ جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم، سکینڈ ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد آرائیں کی عدالت نے مسمات حرمت راجپر کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حبس بے جا میں قید بہن رحمن خاتون بیوہ محرم علی راجپر کو تحصیل ٹھری میرواہ کے علاقے گوٹھ عبدالرحیم اعوان کی راجپر برادری کے ساجن، لقمان، رحم، یاسین، رحمان راجپر کی قید سے بازیاب کرانے کے لیے ایس ایچ او ٹھری میراہ اور فیض گنج کو سرچ وارنٹ جاری کرتے ہوئے بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں