خیرپور ،گمبٹ پولیس کا فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام روپوش ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ

منگل 19 اگست 2014 13:10

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) گمبٹ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام روپوش ملزم اسلم ولد تراب کاندھڑو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے جبکہ وہ ضلع خیرپور کے تھانوں کو 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا اور سرکار کو اس کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی تھی۔ ادھر کھوڑا پولیس نے موٹر سائیکلیں چرانے والے گروہ کے ایک ملزم کامران لاشاری کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش 50 سے زائد موٹر سائیکلیں چرانے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں