خیرپور، کنب نواب شاہ روڈ پر ٹریکٹر کی 9 سالہ بچے کو ٹکر، شدید زخمی ہوگیا

منگل 19 اگست 2014 13:12

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) کنب نواب شاہ روڈ پر ٹریکٹر نے 9 سالہ بچے سعید علی ننگریجو کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا جسے نازک حالت میں گمبٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسا‘ لاش گوٹھ ننگریجو پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ قومی شاہراہ دروازہ کے قریب کار کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد نواز سہتو اور اس کا ساتھی درشن کمار زخمی ہوگئے جنہیں رانی پور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹھری میرواہ کے علاقے گوٹھ غلام حسین سیال میں نوجوان محمد اسلم ولد دادن سیال نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا‘ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ واقعہ کی وجہ گھریلو تنازع بتایا جاتا ہے۔ فیض محمد بنڈو تھانے کی حدود میں عباسی برادری کے جھگڑے میں لاٹھیاں لگنے سے ڈائر ڈنو اور امجد عباسی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

رانی پور کے قریب گوٹھ محمد موسیٰ راجپر میں برادری جھگڑے میں 4 افراد غوث بخش راجپر‘ راجا خان‘ کامران اور یار محمد راجپر زخمی ہوگئے جنہیں رانی پور اسپتال لے جایا گیا۔ گمبٹ کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجے میں گمبٹ کا رہائشی لعل ڈنو ملاح اور پیر عیسو کا محمد اسلم ناریجو زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو گمبٹ اسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں