خیرپور ، گوٹھ ملہیرانی میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

بدھ 3 ستمبر 2014 17:49

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) ہنگورجہ کے قریب گوٹھ ملہیرانی میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا عبدالرزاق سولنگی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی‘ مرنے والوں میں باپ اور 2 بیٹے تھے۔ واقعہ کی ایف آئی آر سوبھو دیرو تھانے میں ارباب علی سولنگی کی مدعیت میں ادھل‘ میر حسن‘ گل حسن‘ مداح حسین اور علی حسن سولنگی کے خلاف درج کرلی گئی ہے‘ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں