خیرپور ،ملزم مختار کار کوٹ ڈیجی محمد نواز کلوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری `

ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:40

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) تھرڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ خیرپور علی بخش تھیبو کی عدالت نے ایک ڈائریکٹ کمپلین پر ملزم مختار کار کوٹ ڈیجی محمد نواز کلوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تعمیلات کیلئے ڈی ایس پی نارا کو لیٹر جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ گرفتاری کرکے 14 اکتوبر 2014ء کو عدالت میں پیش کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فرسٹ سول جج کوٹ ڈیجی کی جانب سے مذکورہ مختار کار کے خلاف کیس داخل کرایا گیا ہے جس پر مذکورہ کارروائی کی گئی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں