خیرپور کی عدالت سے اغواء وڈکیتی کا ملزم اشتہاری قرار‘ مختار کار کو شوکاز نوٹس

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:42

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) خیرپور کی عدالت سے اغواء وڈکیتی کا ملزم اشتہاری قرار‘ مختار کار کو شوکاز نوٹس‘ ایس ایچ او کو توہین عدالت کا نوٹس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد آرائیں نے ڈکیتی واغواء کے مقدمے کے ملزم عبدالطیف ٹگڑ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب اسی عدالت نے احکامات کی عدم تعمیلات پر (مختار کار) تحصیلدار کنگری کو شوکاز نوٹس جبکہ سی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں