خیرپور،شاہانی برادری کی 2 خواتین کے مبینہ اغواء کے بعد سہتو برادری کے گھروں پر حملہ‘ فائرنگ 3 افراد زخمی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 15:53

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) شاہانی برادری کی 2 خواتین کے مبینہ اغواء کے بعد سہتو برادری کے گھروں پر حملہ‘ فائرنگ 3 افراد زخمی‘ ملزمان سہتو برادری کی 2 خواتین کو اغواء کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

رانی پور تھانے کی حدود گوٹھ عبداللہ سہتو اور گوٹھ بھلے ڈنو سہتو پر شاہانی برادری کے مسلح افراد نے حملہ کرکے 2 خواتین کو اغواء کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے‘ حملہ آور خواتین کو اغواء کرکے فرار ہوگئے‘ آخری اطلاع تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہانی برادری کی 2 خواتین کے مبینہ اغواء کے واقعہ پر شاہانی برادری کے ملزمان نے انتظامی کارروائی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں