ملک سے مارشل لاء کا خطرہ ٹل چکا ، حکمرانو ں کی نااہلی کے باعث مڈٹرم انتخابات کا امکان موجود ہے ، سراج الحق

پیر 20 اکتوبر 2014 20:55

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے مارشل لاء کا خطرہ ٹل چکا ہے حکمرانو ں کی نااہلی کے باعث مڈٹرم انتخابات کا امکان موجود ہے ،بھارتی اشتعال انگیزی میں حکومت کی خاموشی تشویش کا باعث ہے،65سالوں سے ملک پر غیر ملکی ایجنسیوں کا تسلط ہے جس نے 18کروڑ عوام کو یرغمال بنارکھا ہے۔

وقت کے یزیدوں کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہوگا ،حسینی قافلے میں شامل ہوجائے‘خیرپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک پر قابض طبقہ اشرافیہ خود کو وی آئی پی سمجھتا ہے پاکستان قائم ہونے سے پہلے جو انگریزوں کے ایجنٹ تھے انہوں نے قوم سے غداری کی بے وفائی کی وہی طبقہ پاکستان پر قابض ہوگیا جس نے ملکی اداروں کو تباہ کیا ملکی عزت و سالمیت کو داؤ پر لگایا وہ ہر بار عوام کو سبز باغ دکھا کر اور جھوٹے وعدے کرکے برسراقتدار آتے ہیں اور5 سال تک عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کرپشن کرتے ہیں حکومت پاکستان پر کرتا ہے لیکن اس کا سرمایہ ،اسکا کاروبار اس کی جائیدار امریکہ،دبئی،برطانیہ،سوئیزلینڈ ودیگر ملکوں میں ہوتی ہے ان کی اولاد بھی یورپ میں تعلیم حاصل کرتی ہے جبکہ وہ عوام جس کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کرتے ہیں انہیں لوٹتے کھسوٹتے ہیں غریب کے پاس بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے پیسہ نہیں وہ گوشت اور فروٹ کھانے کے لئے ترستے ہیں جبکہ اس کے لئے گھوڑے ،بادام،پستہ،بادام اور مکھن کھلائے جاتے ہیں ،ہم پر مسلط حکمران65سالوں میں کئی دریا ہونے کے باوجود بجلی میں خودکفیل نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے مزید کہا کہ خیرپور سندھ کا سب سے بڑا ضلع ہے زرخیر ہے لیکن وزیرا علیٰ سندھ جس کا تعلق خیرپور سے ہے اپنے ضلع میں امن وامان قائم نہ کرسکا تو صوبے میں امن وامان کی صورتحال کس طرح بہتر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سندھ کے لوگوں نے استقبال کیا ہے میں سمجھتا ہوں ییہ میرا استقبال نہیں اسلامی انقلاب کا استقبا ل کررہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کراچی سے چترال،گوادر سمیت سندھ کے عوام کو21نومبر کو مینار پاکستان میں منعقدہ اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اجرک سندھ کی ثقافت اور محبت کی علامت ہے۔

پاکستان اور جماعت اسلامی کے پرچم کے ساتھ ہم اجر ک کا پرچم بھی لہرائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے ملک پر مسلط طبقے سے ملکی سالمیت اور غیرت و عزت کو خطرہ ہے قوم کی بیٹی عافیہ کو امریکہ کے حوالے کردیا گیا جہاں اس کو86برس کی سزا سنائی گئی ۔ہمارے حکمران امریکہ جاتے ہیں لیکن وہاں عافیہ کی رہائی کی بات تک نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ فیوڈل سیاست نے ملک ،قوم ،معیشت اور نظریہ پاکستان کو سبوتاژ کیا ہے ہم انشاء اللہ 21نومبر سے تحریک پاکستان شروع کررہے ہیں قائد اعظم کے پاکستان کو اسلامی نظام قائم کرکے مکمل کریں گے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتواور ضلعی امیر در محمد خاصخیلی نے بھی خطاب کیا جبکہ ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو،،نائب امیر صوبہ محمد حسین محنتی اور عبدالغفار عمر و دیگر بھی ہمرا ہ تھے۔

بعدازاں سراج الحق ٹھیڑی روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے سابق امیر جماعت اسلامی خیرپور ڈاکٹر حبیب اللہ معین(مرحوم)کے صاحبزادے عبدالحفیظ اللہ میمن کی جانب کے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی جس کے بعد وہ روہڑی اور سکھر کے لئے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں