سوبھودیرو مین بازار میں الیکٹرونکس شاپ میں آ تشزدگی ،لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:26

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) سوبھودیرو کے مین بازار میں واقع عبدالمجید شیخ کی الیکٹرونکس شاپ کو بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کے باعث ریفریجریٹرز‘ پنکھے‘ واشنگ مشینین‘ ایئر کولر اور استریوں سمیت لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔

(جاری ہے)

نقصان کے صدمے سے دکان کا مالک بے ہوش ہوگیا‘ فائر بریگیڈ نے پہنچ کر دیگر دکانوں کو جلنے سے بچا لیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں