خیرپور کی عدالت کا 20 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:26

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) خیرپور کی عدالت کا 20 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھرڈ سول جج خیرپور علی بخش تھیبو کی عدالت نے مختلف مقدمات میں مطلوب روپوش ملزمان احمد علی‘ اعجاز دھاریجو‘ سعید احمد دھاریجو‘ ندیم دایو‘ حسین بخش دایو‘ سراج میمن‘ شاہد شیخ‘ انور شاہ‘ مسمات کونج اوڈھو‘ مسمات مکھن اوڈھو‘ اسلام خاتون‘ عبدالقدیر‘ نازل‘ مظفر چانڈیو اور غلام حیدر دھاریجو سمیت 20 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں